ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سی آرپی ایف جوان نے خود کو گولی مارکرکی خودکشی

سی آرپی ایف جوان نے خود کو گولی مارکرکی خودکشی

Wed, 14 Dec 2016 22:31:44  SO Admin   S.O. News Service

رائے پور، 14/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوان نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی ہے، نوجوانوں کی خود کشی کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔سکما ضلع کے پولیس حکام نے آج بتایا کہ ضلع کے بھیجی تھانہ علاقے میں سی آر پی ایف کے 219ویں بٹالین کے کانسٹیبل پرکاش ایکا نے منگل کو اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔پولیس حکام نے بتایا کہ کل شام پرکاش اپنے بیرک میں تھا،جب دوسرے پولیس جوانوں نے بیرک میں گولی کی آواز سنی تو وہ وہاں پہنچے۔انہوں نے دیکھا کہ پرکاش خون سے لت پت وہاں گرا ہوا تھا،اس کے بعد جوانوں نے اس کی اطلاع اپنے افسروں کو دی۔حکام نے بتایا کہ جوانوں نے جب پرکاش کو اسپتا ل پہنچایا،تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پرکاش کی لاش کو اس کے آبائی ضلع رانچی بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پرکاش دو روز قبل ہی چھٹی سے واپس آیا تھا، اس کی خودکشی کی وجوہات کے بارے میں معلومات نہیں ملی ہے،پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 


Share: